#میاں_بیوی_کا_ایک_دوسرے_کی_باتوں_کو_برداشت_نا_کر
ا_ہی_جھگڑے_کا_سبب_بنتا_ھے
✍️ آج کل عام شکایت ھے کہ میاں بیوی میں نااتفاقی ھے۔ مرد کوعورت کی شکایت ھے تو عورت کو مرد کی۔ ہر ایک دوسرے کے لٸے مصیبت ھے اور جب اتفاق نہ ھو تو زندگی مشکل، تکلیف دہ اور نتائج نہایت خراب ھو جاتے ھیں۔
آپس کی نااتفاقی علاوہ دنیا کی خرابی کے دِین بھی برباد کرنے والی ھوتی ھے، اور اس نااتفاقی کا اثرِ بد یعنی بُرا اثر اِنہیں تک محدود نہیں رہتا۔ بلکہ اولاد پر بھی اثر پڑتا ھے۔ اولاد کے دل میں نہ باپ کا ادب رہتا ھے اور نہ ماں کی عزت۔ اس نا اتفاقی کا بڑا سبب یہ ھے کہ میاں بیوی میں ہر ایک دوسرے کے حقوق کا لحاظ نہیں رکھتے اور باہم رواداری سے کام نہیں لیتے۔
مرد چاہتا ھے کہ عورت کو باندی سے بَدتر کرکے رکھے اور عورت چاہتی ھے کہ مَرد میرا غلام رہے۔ جو میں چاھوں، وہ ھو۔ چاہے کچھ بھی ھو جائے مگر بات میں فرق نہ آئے۔ جب ایسے خیالاتِ فاسدہ پیدا ھوں گے، تو رشتہ کیسے نبھ سکے۔ دن رات کی لڑائی اور ہر ایک کے اخلاق و عادات میں برائی اور گھر کی بربادی اسی کا نتیجہ ھے۔
✍️ قرآن مجید میں جس طرح یہ حکم آیا کہ: "اَلرِّجَالُ قَوّٰمُوْنَ عَلَى النِّسَآءِ" جس سے مردوں کی بڑائی ظاہر ھوتی ھے۔ اسی طرح یہ بھی فرمایا کہ: "وَعَاشِرُوْهُنَّ بِالْمَعْرُوْفِ" جس کا صاف یہ مطلب ھے کہ عورتوں کے ساتھ اچھی معاشرت کرو۔
تحریر اچھی لگے تو شیٸر ضرور کریں
از✒️خاکسار بندہ #محمد_کوثر_رضا_صدیقی_اسمٰعیلی عفی عنہ











0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔