قرآن و حدیث میں زنا کی مذمت:
✍️ زنا حرام اور کبیرہ گناہ ھے۔ قرآنِ مجید میں اس کی بہت شدید مذمت کی گئی ھے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ھے:
✍️ وَلَا تَقْرَبُوا الزِّنٰۤى اِنَّهٗ كَانَ فَاحِشَةًؕ-وَ سَآءَ سَبِیْلًا
ترجمہ کنز العرفان: اور بدکاری کے پاس نہ جاؤ بیشک وہ بےحیائی ھے اور بہت ہی بُرا راستہ ھے۔ 📚 سورہ بنی اسراءیل/ آیت نمبر۳۲
نیز کثیر اَحادیث میں بھی زنا کی بڑی سخت مذمت و بُرائی بیان کی گئی ھے۔ یہاں ان میں سے پانچ اَحادیث ملاحظہ فرماٸیں۔
1️⃣ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ھے کہ حضور پُرنورﷺ نے ارشاد فرمایا: جب بندہ زنا کرتا ھے تو اُس سے ایمان نکل کر سر پر سائبان کی طرح ھو جاتا ھے اور جب اس فعل سے جدا ہوتا ھے تو اُس کی طرف ایمان لوٹ آتا ھے۔
📚 *ترمذی/ کتاب الایمان/ باب ما جاء لایزنی الزانی وہو مؤمن ۴ / ۲۸۳، الحدیث: ۲۶۳۴*
2️⃣ حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ھے کہ حضور اقدسﷺ نے ارشاد فرمایا: جس قوم میں زنا ظاہر ھوگا، وہ قحط میں گرفتار ھوگی اور جس قوم میں رشوت کا ظہور ھوگا، وہ رعب میں گرفتار ھوگی۔
📚 *مشکوۃ المصابیح/ کتاب الحدود/ الفصل الثالث، ۲ / ۶۵۶، الحدیث ۳۵۸۲*
3️⃣ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ھے کہ رسولُ اللہﷺ نےارشاد فرمایا: جس بستی میں زنا اور سود ظاہر ہوجائے تو انہوں نے اپنے لٸے اللہ تعالیٰ کے عذاب کو حلال کرلیا۔
📚 *مستدرک/ کتاب البیوع/ اذا ظہر الزنا والربا فی قریة فقد احلّوا بانفسہم عذاب اللّٰہ ۲ / ۳۳۹، الحدیث ۲۳۰۸*
4️⃣ حضرت عثمان بن ابو العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ھے کہ حضور انورﷺ نے ارشاد فرمایا: آدھی رات کے وقت آسمانوں کے دروازے کھول دیٸے جاتے ھیں۔ پھر ایک اعلان کرنے والا اعلان کرتا ھے کہ ھے کوئی دعا کرنے والا کہ اس کی دعا قبول کی جائے۔ ھے کوئی مانگنے والا کہ اسے عطا کیا جائے۔ ھے کوئی مصیبت زدہ کہ اس کی مصیبت دور کی جائے۔ اس وقت پیسے لے کر زنا کروانے والی عورت اور ظالمانہ ٹیکس لینے والے شخص کے علاوہ ہر دعا کرنے والے مسلمان کی دعا قبول کر لی جائے گی۔
📚 *معجم الاوسط/ باب الالف/ من اسمہ ابراہیم ۲ / ۱۳۳، الحدیث: ۲۷۶۹*
5️⃣ حضرت مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ فرماتے ھیں: نبی اکرمﷺ نے اپنے صحابۂ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے ارشاد فرمایا: زنا کے بارے میں تم کیا کہتے ھو ؟ انہوں نے عرض کی: زنا حرام ھے، اللہﷻ اور اس کے رسول ﷺ نے اُسے حرام کیا ھے اور وہ قیامت تک حرام رہے گا۔ رسولُ اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: دس عورتوں کے ساتھ زنا کرنا اپنے پڑوسی کی عورت کے ساتھ زنا کرنے (کے گناہ) سے ہلکا ھے۔
📚 *مسند امام احمد/ مسند الانصار رضی اللہ عنہم/ بقیة حدیث المقداد بن الاسود رضی اللہ تعالٰی عنہ ۹ / ۲۲۶، الحدیث: ۲۳۹۱۵*
🤲 *اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کو زنا جیسے بَد ترین گندے اور انتہائی مذموم فعل سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمین ثم آمین یاربّ العٰلمین جلّ مجدہُ الکریم وبجاہ سید الامین علیہ الصلوٰة والسلام*
*نوٹ/تحریر میں بغیر چھیڑ چھاڑ کٸے، ثواب کی نیّت سے اپنے دوست و احباب میں ضرور شیٸر کریں۔* جزاك اللهُ
از✒️عاصی بندہ محمّد کوثر رضَا صدّیقی اِسمٰعیلی عُفی عَنہ











0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔