*الجامعۃ الغوثیہ عربی کالج اترولہ بلرام پور*
شمالی مشرقی یوپی کا مرکزی ادارہ ہے جو تقریبا پچاس سالوں سے اہلیان اسلام کی دینی خدمات انجام دے رہا ہے اس کے جیالے ہزاروں کی تعداد میں ملک اور بیرون ملک اداروں,تنظیموں,مدارس و مکاتب و مساجد اور قومی سطح کی مرکزی دانش گاہوں میں بڑے بڑے عہدوں پر رہ کر اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں.
یہ ادارہ حضور مفتی اعظم ہند علامہ مصطفےٰ رضا خان رضی اللہ تعالی عنہ اور زین الاصفیاء احسن العلماء حضرت سید حسن حیدر رضی اللہ تعالی عنہ کی خصوصی دعاؤں کے ساتھ قائم کیا گیا تھا الحمد للہ انہیں بزرگوں کی دعاؤں اور بانیان جامعہ حضرت مفتی عنایت صاحب حضرت مولانا احمد علی صاحب حضرت قاری محبوب علی صاحب رحمھم اللہ تعالیٰ حضرت مولانا جمالی نوری صاحب سلمہ اللہ تعالی کی پیہم کوششوں کا نتیجہ ہے کہ ادارہ وقت اور حالات کے مختلف ادوار سے گزرنے کے باوجود نا صرف اپنے مرکزی تشخص کو بچائے ہوئے ہے بلکہ اپنے تمام تعلیمی, تربیتی,تبلیغی اور تعمیری شعبوں میں ترقی کر رہا ہے.
جامعہ ایک وسیع وعریض رقبہ میں واقع ہے جس میں جامعہ کی پرشکوہ دو منزلہ سنٹرل بلڈنگ, جیلانی مسافر خانہ ,حافظ ملت ہاسٹل اور برکاتی لائبریری اپنے ناظرین کے لیے دیدہ زیب ہیں جامعہ ہی کے احاطہ میں خانہ خدا بنام غوثیہ مسجد ہے جو فن تعمیر کا شاہکار ہے مسجد کے گیٹ پر گنبد رضا زیر تعمیر ہے.
جامعہ غوثیہ میں ملک بھر کی تقریبا تمام ریاستوں سے طلبہ تحفیظ قرآن اور دینی علوم کے حصول کے لیے آتے ہیں.
جامعہ میں داخلہ لینے والے تمام طلبہ کے لیے اس ہوش ربا مہنگائی کے دور میں قیام و طعام اور ناشتے کا انتظام مخیرین قوم وملت اور محبین جامعہ کی داد ودہش اور تعاون کی بنیاد پر جامعہ کی طرف سے کیا جاتا ہے اور ان انتظامات پر طلبہ سے کسی طرح کی کوئی فیس نہیں لی جاتی ہے.
جامعہ کا تعلیمی نظام قدر ترمیم کے ساتھ تنظیم المدارس الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور کے نصاب پر استوار ہے چنانچہ تعلیمی معیار کو احسن فاحسن بنانے اور طلبہ کے اندر تمام اصولی اور فروعی علوم میں مہارت پیدا کرنے کے لیے برنا و پیر اساتذہ کرام کی ایک مضبوط ٹیم ہے جو جامعہ کے صدر المدرسین حضرت حافظ و قاری مولانا بیت اللہ صاحب مشاہدی کی سربراہی میں شب و روز کوشاں ہے.
لہذا تمام برادران اہل سنت سے گزارش ہے کہ آپ اس شہر مقدس ماہ صیام میں اپنے اس محبوب ادارہ کا خصوصی خیال رکھیں اور اپنی زکوٰۃ,صدقات اور فطرہ کی رقم اور عطیات سے اس کا تعاون فرمائیں.
داخلہ کے خواہش مند طلبہ درج ذیل نمبروں پر رابطہ کریں.
.74085 14636
8418066018
7906019185










0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔