Friday, September 17, 2021

ٹڈی کھانا کیسا؟؟ 🔸

0 comments

 *🔸ٹڈی کھانا کیسا؟؟ 🔸*


السلام علیکم ورحمة الله وبرکاتہ

کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ ٹڈی کھانا کیسا هے۔؟


*الجواب :* ٹڈی جس کو عربی میں " جراد " اور انگریزی میں " Locust " کہتے ہیں ، یہ حلال ہے


📄جیسا کہ حدیث شریف میں ہے کہ *" عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أُحِلَّتْ لَنَا مَيْتَتَانِ ، وَدَمَانِ فَأَمَّا الْمَيْتَتَانِ : فَالْحُوتُ وَالْجَرَادُ ، وَ أَمَّا الدَّمَانِ : فَالْكَبِدُ وَالطِّحَالُ " اھ*

یعنی حضرت عبد اللہ بن عمر سے روایت ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہمارے لئے دو مردار ( مچھلی اور ٹڈی ) اور دو خون ( جگر اور تلیّ ) حلال کردیے گئے ہیں " اھ 

*( 📘مسند أحمد ج 10 ص 16 : مطبوعہ الرسالة )*


📑 در مختار مع رد المحتار میں ہے کہ *" ( وحل الجراد ) و إن مات حتف أنفه ، بخلاف السمك ( و أنواع السمك بلا ذكاة ) لحديث : أحلت لنا ميتتان : السمك والجراد ، و دمان : الكبد والطحال بكسر الطاء " اھ*

*(📕 در مختار مع رد المحتار ج 6 ص 307 )*


📃اور بہار شریعت میں ہے کہ " بعض جانور ذبح کیے جاسکتے ہیں بعض نہیں ۔ جو شرعاً ذبح نہیں کیے جاسکتے ہیں ان میں یہ دو مچھلی اور ٹڈی بغیر ذبح حلال ہیں اور جو ذبح کیے جاسکتے ہیں وہ بغیر ذکاۃ شرعی حلال نہیں ۔ ذکاۃ شرعی کا یہ مطلب ہے کہ جانور کو اس طرح نحر یا ذبح کیا جائے کہ حلال ہو جائے ۔ ٹڈِّی بھی حلال ہے ۔ مچھلی اور ٹڈی یہ دونوں بغیر ذبح حلال ہیں جیسا کہ حدیث میں فرمایا کہ دو مردے حلال ہیں مچھلی اور ٹڈی " اھ 

*( 📚بہار شریعت ج 3 ص 312 / 324 : ذبح کابیان )*


*🔸واللہ اعلم بالصواب🔸*

اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

*✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــہ*

*حافظ محمد اول رضا خان جمدا شاهی ضلع بستی یوپی اتر پردیش*

*🗓 ۶ شوال المکرم ۱۴۴۱؁ھ مطابق ۳۰ مئی ٠٢٠٢؁ء بروز سنیچر*

اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

*TU KUJA MAN KUJA GROUP🌹*

اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــJOIN GROUP

🍉🍉🍉🍉🍉🍉🍉🍉🍉🍉🍉🍉🍉🍉🍉🍉🍉🍉🍉

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔